12 جنوری 2012 - 20:30

لبنانی جماعت "ہم اپنے قول پر عمل کرتے ہیں" کے سربراہ نے بحرین میں مساجد شہادت اور مساجد و دیگر عبادتگاہوں کی بے حرمتی کو حرام قرار دیا۔

 اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق "شیخ احمد القطان" نے کہا: آل خلیفہ حکومت مساجد پر حملے کرکے روئے زمین پر فساد پھیلانے کی کوشش کررہی ہں اور نہ صرف بحرین میں بلکہ پورے علاقے میں وحدت امت کو نقصان پہنچا رہی ہے۔
انھوں نے عالم اسلام اور عالم عرب کو امت اسلامی کے خلاف تیار کی جانی والی سازشوں سے اگاہ رہنے کی تلقین کی اور اس طرح کے اقدامات شرع مقدس، عرف اور قانون کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتے ہیں۔
انھوں نے کہا: بحرین میں عوام کو کچلنے کے سرکاری طریقوی کی رنگ برنگی سے معلوم ہوتا ہے کہ آل خلیفہ حکومت سیاسی حوالے سے دیوالیہ ہوچکی ہے اور عوامی مطالبات کے سامنے شکست سے دوچاری ہوئی ہے۔
انھوں نے کہا: عوام کے درمیان خوف و ہراس پھیلانے اور انہیں ان کی مساجد سے دور کرنے سے آل خلیفہ خاندان کو کوئی نتیجہ نہیں ملے گا اور خلیفی حکومت کے یہ شکست خوردہ اقدامات عوامی کی حق  طلبی اور اصلاح پسندی کا راستہ نہیں روک سکیں گے۔

.........

/169

تفصیل کے لئے روجوع کیجئے:

انقلاب بحرین کا 334واں دن/ پابندسلاسل قائدین کی حمایت میں مظاہرے